وقت کے ساتھ ساتھ مذاہب کتب کی صورت انسانیت تک پہنچے پھر مختلف تہذیبیں تراجم کی صورت میں مختلف رنگ و نسل تک پہنچیں. اس ضمن میں بالخصوص ہمارے اسلاف نے مشکل دور میں جب سہولیات ناپید تھیں ذخیرہ علم کو کتابی شکل میں پرویا. اندلس سے لے کر برصغیر تک مختلف تہذیبی ڈھانچہ رکھنے والے لوگوں کو مختلف علوم سے روشناس کروایا.
دور جدید میں کتب کے متبادل انٹرنیٹ نے جگہ لے لی ہے جو آنے والی نسلوں کو نا قابل تلافی نقصان پہنچائے گا. نسل نو کتب سے دور ہو کر ذہنی پختگی اور علمی مہارت سے محروم نظر آ رہی ہے. نوبت یہاں تک آ پہنچی ہے کہ تعلیمی اداروں نے بھی کتب کے بجائے انٹرنیٹ پر انحصار کرنا شروع کر دیا ہے. دیکھا جائے تو کتب بینی ہی واحد زریعہ ہے جو بنجر دماغوں کو علوم کے سمندر سے سیراب کر کے تازہ دم کر سکتی ہیں. ہمارے اسلاف نے بیش بہا محنت و مشقت کے بعد دنیا کے مختلف تہذیبوں کے ساتھ ساتھ تہذیب اسلامی کو تراجم کی شکل میں ہم تک پہنچایا مگر آج ہم مطالعہ سے اکتا کر دیگر فضولیات میں اپنا قیمتی وقت برباد کرنے میں عافیت سمجھ رہے ہیں
دکھ کی بات یہ ہے آج انسانیت کتب بینی سے لا تعلق ہو کر علم سے جہالت کے سفر میں مگن ہیں

0 تبصرے