Ticker

3/recent/ticker-posts

H1

سکولز کی بندش کی مخالفت

وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کے زیر صدارت بین الصوبائی وزرائے تعلیم کا اجلاس آج 16 نومبر کو اسلام آباد میں ہوا۔ اس اجلاس میں اسکول اور کالج کو فوری طور پر بند نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیاہے ۔ تاہم مزید مشاورت کیلئے اگلا اجلاس 23 نومبر کو دوبارہ طلب کیا گیا ہے۔
صوبائی وزیر تعلیم مراد راس نے فی الحال سکول کی بندش کی مخالفت کر دی ہے۔ اس کے ساتھ دیگر وزراء نے بھی ان کے موقف کی تائید کی۔ ان کا کہنا ہے کہ جس علاقے کے سکول میں کرونا کیس ہوا ۔صرف اسی علاقے کے سکولز بند کیے جائیں گے۔
اجلاس سے خطاب میں وزیر تعلیم شفقت محمود کا کہنا تھا کہ اگلے اجلاس سوموار 23 نومبر 2020 کو کیا جائے گا۔ اس اجلاس میں مشاورت کے بعد موسم سرما کی تعطیلات وقت سے پہلے دینے یا طویل چھٹیوں سے متعلق فیصلہ ہوگا۔ اجلاس میں وزرائے تعلیم کی بیٹھک میں این سی او سی کی جانب سے کرونا کی صورت حال پر بریفنگ بھی دی گئی۔
شرکاء کا کہنا تھا کہ پہلے کارباری مراکز اور ٹرانسپورٹ وغیرہ بند کریں، پھر تعلیمی شعبے کی باری بھی آئے گی۔
آل پاکستان پرائیویٹ اسکولز اینڈ کالجز ایسوسی ایشن آل پاکستان پرائیویٹ اسکولز اینڈ کالجز ایسوسی ایشن نے تعلیمی ادارے بند نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے