Ticker

3/recent/ticker-posts

H1

مکڑی کا گھر سے کمزور کیوں ہے اللہ تعالیٰ نے کس وجہ سے اسے سب سے کمزور گھر قرار دیا

جن لوگوں نے خدا کے سوا (اوروں کو) کارساز بنا رکھا ہے اُن کی مثال مکڑی کی سی ہے کہ وہ بھی ایک (طرح کا) گھر بناتی ہے۔ اور کچھ شک نہیں کہ تمام گھروں سے کمزور مکڑی کا گھر ہے کاش یہ (اس بات کو) جانتے
(القرآن ۔۔ سورہ عنکبوت: آیت 41)
اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں دنیا میں سب سے کمزور گھر مکڑی کا ہے یہ سب اس لیے نہیں کہ مکڑی کا جال کمزور ہوتا ہے اور جو بظاہر میں یقیناً ہی ہوتا کمزور ہے مگر وہ ذات اپنی مثال یا استعاروں میں بھی بے مثال ہے اس مثال کا دوسرا پہلو ایک ایسی حقیقت ہے جسے جان کر آپ انگشت بندان رہ جائیں گے ۔
مکڑی کا گھر اس لیے بھی کمزور ترین گھر سمجھا جاتا ہے کہ مکڑی کے خاندانی نظام کا شیرازہ ازل سے بکھرا پڑا ہے نوزائیدہ مکڑی جواں سال ہوتے ہی اپنے والدین کو مار دیتی ہے اور اس طرح اس گھر کا شیرازہ آنًا فاناً بکھر جاتا ہے اور کا خاندانی نظام زندگی درہم برہم ہوجاتا ہے اور مکڑی کے علاؤہ دنیا میں کوئی ایسی نسل نو نہیں جو اپنے ہی والدین کا قتل کر دے یقیناً جو نسل اپنے ہی والدین کا قتل عام کرئے اس سے کمزور خاندانی نظام کس کا ہوسکتا ہے ۔
اور اسی سورت کی آیت نمبر 8 میں رب جلیل فرماتے ہیں

وَوَصَّيْنَا الْإِنسَانَ بِوَالِدَيْهِ حُسْنًا وَإِن جَاهَدَاكَ لِتُشْرِكَ بِي مَا لَيْسَ لَكَ بِهِ عِلْمٌ فَلَا تُطِعْهُمَا إِلَيَّ مَرْجِعُكُمْ فَأُنَبِّئُكُم بِمَا كُنتُمْ تَعْمَلُونَ ( 8 )

اور ہم نے انسان کو اپنے ماں باپ کے ساتھ نیک سلوک کرنے کا حکم دیا ہے۔ ( اے مخاطب) اگر تیرے ماں باپ تیرے درپے ہوں کہ تو میرے ساتھ کسی کو شریک بنائے جس کی حقیقت کی تجھے واقفیت نہیں۔ تو ان کا کہنا نہ مانیو۔ تم( سب) کو میری طرف لوٹ کر آنا ہے۔ پھر جو کچھ تم کرتے تھے میں تم کو جتا دوں گا۔(القرآن)

یعنی اس آیت شریفہ میں اللہ تعالیٰ والدین والدین کے (اپنی یعنی خدائے بزرگ و برتر کی نافرمانی کے حکم کے سوا) ہر حکم ماننے اور انکے ساتھ حسن سلوک اور انکے ساتھ احسان کرنے کا حکم اور تلقین فرماتے ہیں۔
اللہ تعالیٰ ہمیں احکام خداوندی کو بطریق احسن سرانجام دینے اور اپنے والدین کے ساتھ حسن سلوک کرنے اور انکی خدمت کرنے کی توفیق و استطاعت عطاء فرمائے آمین ثمہ آمین۔


از قلم :
افتخار الدین انجم

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے