Ticker

3/recent/ticker-posts

H1

Sultan Suleiman | سلطان سلیمان کی زندگی کا ایک انوکھا واقعہ


ایک بار ترکی کے سلطان سلیمان القانونی کو بتایا گیا کہ درختوں کی جڑوں میں چیونٹیاں بہت ذیادہ ہوگئی ہیں تو سلطان نے ماہرین کو بلایا اور پوچھا اس کا کیا حل ہے؟ ماہرین نے بتایا کہ فلاں تیل اگر جڑوں پر چھڑک دیا جائے تو چیونٹیاں ختم ہو جائیں گی مگر سلطان کی عادت

‏تھی کہ کوئی کام کرنے سے پہلے اس کے بارے میں شرعی حکم معلوم کرتے تھے اس لیئے خود چل کر ریاستی مفتی جن کو شیخ الاسلام کہا جاتا تھا کے گھر گئے مگر شیخ گھر پر نہیں تھے اس لیئے ایک پیغام شعر میں لکھ کر ان کے لیئے رکھا جو یہ تھا:
‏" ﺍﺫﺍ ﺩﺏ ﻧﻤﻞ ﻋﻠﯽ ﺍﻟﺸﺠﺮ ﻓﮭﻞ ﻓﯽ ﻗﺘﻠﮧ ﺿﺮﺭ ؟ "
اگر درختوں میں چیونٹیاں ہو جائیں تو ان کو قتل کرنے میں کوئی ضرر ہے؟
"جب شیخ آیا اور پیغام دیکھا تو جواب میں یہ لکھا:
" ﺍﺫﺍ ﻧﺼﺐ ﻣﯿﺰﺍﻥ ﺍﻟﻌﺪﻝ ﺍﺧﺬ ﺍﻟﻨﻤﻞ ﺣﻘﮧ ﺑﻼ ﻭﺟﻞ "


"اگر انصاف
‏
کا ترازو قائم ہو تو چیونٹیاں صرف اپنا حق لیتی ہیں"
شیخ نے اشارہ دیا کہ زیادہ اہم کیا ہے!
سلطان آسٹریا کے دارالحکومت ویانا کو فتح کرنے کی نیت سے جہادی سفر پر نکلے مگر راستے میں انتقال ہوگیا تو آپ کے جسد خاکی کو واپس استنبول لایا گیا، آپکی تجہیز و تکفین کے دوران آپ کا وصیت نامہ
‏ملا جس میں لکھا تھا کہ میرا صندوق بھی میرے ساتھ دفن کرو۔ علماء حیران ہوگئے اور یہ سوچنے لگے کہ یہ ہیرے جواہرات سے بھرا ہوا ہوگا اور اتنی قیمتی چیزوں کو مٹی میں دفنایا نہیں جا سکتا اس لیئے صندوق کھولنے کا فیصلہ ہوا، صندوق کھول دیا گیا تو یہ دیکھ کر لوگ حیران ہوگئے کہ اس میں وہ
‏تمام فتوے تھے جو علماء سے لینے کے بعد سلطان نے اقدامات کیئے تھے اور ساتھ دفنانے کا مقصد یہ تھا کہ اللہ کو ثبوت پیش کروں کہ میں نے کوئی بھی حکومتی فیصلہ اسلام کے خلاف نہیں کیا بلکہ علماء سے باقاعدہ فتویٰ لیکر کیا،
یہ دیکھ کر شیخ الاسلام ابو سعود جو کہ ریاستی مفتی تھے رونے لگے
‏اور کہا:
"سلطان تم نے تو اپنے آپ کو بچالیا ہمیں کون بچائے گا"
بحوالہ: ( تاریخ ترکیہ )






ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے