Ticker

3/recent/ticker-posts

H1

انڈیا میں کرونا کی تازہ ترین صورتحال Covid-19 in india latest updates article |

کرونا وائرس اور انڈیا

تحریر شبانہ محمود 
گذشتہ دو سال قبل ہماری ویکبلری میں کے  الفاظ کے خزانے میں کچھ  نئے اور انوکھے الفاظ کا مزید اضافہ ہوا۔ جسے کم از کم میں خوشگوار  اضافہ تو  نہیں کہوں گی مگر اضافہ 
ہوا ضرور انہیں الفاظ میں ایک  لفظ کرونا ہے
جسے عرف عام میں
 covid-19 
کہتے ہیں 
 اور دوسرا قرطین یا  قرنطینہ ہے کرونا ایک خطرناک وائرس جس نے  دیکھتے ہی دیکھتے  جہاں ہر شخص پر موت کا خوف طاری کر دیا ہے وہیں کروڑوں زندگیوں کو لمحوں میں صفحہ ہستی سے مٹا دیا بھی چکا ہے  دنیا کا ہر  کونہ اس سے خطرناک حد تک متاثر ہوا۔ 
پہلی لہر  2019 کے اواخر میں  چائنا سے شروع ہوئی اور دیکھتے ہی  دنیا کا تقریبا ہر ملک ہی اس کی لپیٹ میں آگیا۔ اور کروڑوں انسانوں کو کچھ ماہ میں ہی نگل  گئ۔
دوسری  لہر نے ہلاکتوں میں مزید اضافہ کردیا۔نہ صرف ہلاکتوں میں اضافہ ہوا بلکہ دنیا کی معاشی حالت بھی دگرگوں ہوگئ۔ اور اب تیسری لہر اپنی بھرپور طاقت کے ساتھ دنیا پر ایک  بے قابو جن کی طرح وارد ہے۔چند ممالک اس کی شدید لپیٹ میں آئے  ہوئے  ہیں۔
جغرافیائی لحاظ سے  جو ملک ہمارے پڑوس میں ہیں ان میں سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والا ملک ہندوستان ہے  وہاں آبادی زیادہ ہونے کی وجہ سے اور پھر احتیاطی تدابیر  کو سنجیدگی سے نہ لینے کی بنا پر اس وائرس کی وجہ سے بے 
 تحاشا اموات ہو رہی ہیں
اب تک اس سے کل متاثرین کی 
تعداد 22.7 ملین سے تجاوز کر چکی ہے 
جبکہ اموات کی تعداد 246٫000 سے بھی زیادہ ہوچکی ہے 


ہسپتالوں میں اب جگہ نہیں رہی ہے  آکسیجن کی شدید کمی ہو گئ ہے۔ستم ظریفی دیکھئے کہ اموات کی تعداد زیادہ ہونے کی وجہ سے  انکی آخری رسومات کی ادائیگی کے لیے بھی  جگہ میسر ہے نہ وقت۔ 
ایک تو آبادی زیادہ پھر لوگ اس معاملے کو غیر سنجیدگی سے لیتے رہے  مزید حکومتی سطح پر بھی بروقت تدابیر اختیار نہ کی گیئں اور حالات قابو سے باہر ہوتے گئے۔
اس ملک کے حالات کو دیکھتے ہوے ہمیں اس آفت سے بچاو کی تدابیر کو سنجیدگی سے اپنانا ہوگا۔ ورنہ حالات اور صورتحال کو سنبھالنا مشکل ہو جاے گا۔ ذرا سی حکومتی سختی صرف آپکے لیے ہی نہیں بلکہ پورے ملک کے تحفظ کے لیے ضروری  ہے۔ یاد رکھئے زندگی قیمتی ترین ہے زندگی ہے تو باقی سارے معاملات رواں دواں ہیں
اپنا خیال۔رکھئے اپنے لیے اور اپنوں کے لئے۔
خدا سب کا حامی و ناصر ہو ۔امین

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے