جیونیوز کے پروگرام جرگہ میں سلیم صافی کو
انٹرویو دیتے ہوئے شہباز شریف سے جب سلیم صافی نے سوال کیا کہ آپ کے بارے میں عام تاثر یہ ہے کہ آپ مفاہمت کے حامی ہیں تو شہباز شریف نے کہا کہ میری مفاہمت کے تاثر کو غلط لیا جارہا ہے میں نیشنل ری کنسلئیشن کا حامی ہوں میں یہ چاہتا ہوں کہ اب تک جو ہوا سو ہوا اسے درگزر کر کے ہمیں اس غریب قوم کو غربت اور افلاس سے نکالنا ہوگا جبکہ اپنے ملک کی ڈوبتی معیشت کو کسی طرح سے بھی دوبارہ اٹھانا ہوگا ۔
ہم آج بھی ہر جگہ کشکول لیے پھرتے ہیں
اور کشکول لیکر جانے والوں کی دنیا عزت نہیں کرتی ۔
ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پارٹی میں تمام فیصلے مشاورت سے ہوتے ہیں اور ہم ہر فیصلے پر نوازشریف سے مشاورت کرتے ہیں۔
میاں نواز شریف میرے قائد ہیں اور ہم ہر معاملے میں ان سے رہنمائی لیتے ہیں اور مشاورت کرتے ہیں۔ پارٹی میں تمام فیصلے مشاورت سے ہوتے ہیں اور جب مشاورت ہوتی ہے تو اس میں ہر ایک کو اپنی رائے دینے کا حق ہوتا ہے۔
نواز شریف ہی میرے اور پارٹی کے قائد ہیں اور مریم نواز مجھے لیے بیٹیوں سے زیادہ عزیز ہے ۔
anjumbroadcast۔۔۔۔۔

0 تبصرے