Ticker

3/recent/ticker-posts

H1

کرونا،اومی کرونا

 کرونا،اومی کرونا

تحریر: محمد عارف کمبوہ 



 کروناکی ساز ش کے بعد اکثر یہ خیال آتا ہے کہ اس عالمی سازش کا جس کسی نے بھی پلان تیار کیا ہوگا وہ کتنا منفی سوچ کا حامل، مکار اور چالاک ہوگا اور جو اس سازش کے آلہ کار ہوں گے وہ کتنی گھٹیا سوچ کے مالک ہوں گے جنہوں نے صرف دو سالوں میں ہی تین سو سالوں سے مسلسل ترقی جانب تیزی سے سفر کرتی ہوئی جدید سائنس کو منہ کے بل گرادیا، بڑے بڑے ترقی یافتہ ممالک کی ترقی کی شرح نمو کروناکے وار کے تھپیڑوں کے آگے ریت کی دیوار ثابت ہوئی، سطح غربت میں پوری دنیا میں جس تیزی کے ساتھ اضافہ ہوا اسکی مثال کم از کم ایک صدی سے زائد عرصہ میں نہیں ملتی اس تخلیق شدہ وبائی مرض کا ایک کے بعد دوسرا جھٹکا اور تیسرے کے بعد چوتھی لہر پہلے سے زیادہ تیز تر دکھائی دے رہی ہے، حکومتوں کے دعوے اس وباء کو شکست دینے کے قریب ہونے کے دعویدار تھے کہ اومی کروناکے نام سے نئی جان لیوا وباء کی جراثیمی تھیوری سامنے آگئی جس سے نمٹنے کیلئے دنیا کے کسی بھی ملک میں کوئی ٹھوس پالیسی وضح نہیں ہوسکی، ویکسین کی ڈبل ڈوز کے بعد اب تیسری ڈوز کا واویلہ شروع ہوگیا ہے حالانکہ دنیا میں ہزاروں لوگ ویکسین کا کورس کروانے کے باوجود بھی اسی وباء سے لقمہ اجل بن چکے ہیں، سائنسی ایجادات اور سائنسدانوں کی تحقیقات اس اٹھنے والے ناسور کے آگے کوئی پل نہیں باندھ سکے، انسان ہی انسان سے دور ہوتا چلا جارہا ہے، ایک دوسرے سے خوف کا یہ عالم ہے کہ اب دوسرے کے ساتھ بغل گیر ہونا تو درکنار ہاتھ ملانا بھی معیوب سمجھا جاتا ہے اپنے ہی سینے پر ہاتھ رکھ کر”الیک سلیک“ کا رواج عام ہوگیا ہے حالانکہ یہ بات ریکارڈ پر ہے کہ کروناکی وباء سے قبل پوری دنیا میں روزانہ نظام تنفس کی بیماری سے کم و بیش 35ہزار افراد انتقال کرجاتے تھے لیکن اس بیماری کو کرونااور اب اومی کروناکا نام دیکر خوف پھیلا یا گیا جسکی شرح کو اس کھاتے میں ڈال کر بڑھاوا دینے کی کوششیں تاہنوذ جاری ہیں یہ کیسا جراثیم ہے؟ جس سے ہزاروں گھروں میں صرف ایک فرد ہی اسکا شکار ہوتا ہے باقی ا نسانوں کو کھانے والی اس وباء سے بچ جاتے ہیں، سائنسدان یہ بھی کہتے ہیں کہ اس بیماری کے شکار 98 فیصد مریض بچ جاتے ہیں، 2فیصد مریضوں کو آکسیجن مہیا کی جاتی ہے اور ایک فیصد کو وینٹی لیٹر پر لایا جاتا ہے اس بیماری سے انکاری ہونا بھی ٹھیک نہیں، یہ ایک سے دوسرے انسان تک پھیلتی ہے جبکہ یہ امر قابل ذکر ہے کہ ابھی تک کوئی جانور، چرند پرند، کتا، گدھا، گھوڑا اس بیماری کا شکار کیوں نہیں ہوا؟، دنیا بھر سے کوئی ایسی خبر آج تک سامنے نہیں آئی کہ وہاں کے جانوروں میں اس بیماری کے جراثیم موجود ہیں، گزشتہ دنوں ہارٹ سرجری میں سور کا دل انسان کے اندر کامیابی سے منتقل کردیا گیا ہے لیکن کورنا وباء کی روک تھام کیلئے اینٹی بائیوٹیک، اینٹی الرجک، اینٹی ہسٹامینک، تیز ترین سٹریرائڈ اورر پیرا سٹا مول جیسے سالٹ کے تجربات سے آگے نہیں پہنچ پائے، دنیا میں درجن سے زائد ادویات ساز اداروں نے اس کی ویکسین تو تیار کرلی اور کروڑوں انسانوں کو لگا بھی دی گئی لیکن پھر بھی بیماری سے بچاؤ کی کوئی گارنٹی نہیں دے رہا یہ بیماری تو حقیقت کاروپ دھار چکی ہے اور دن بدن بڑھتی ہی چلی جارہی ہے اور اب انسانوں کو موت کے خوف میں بری طرح مبتلا کردیا گیا ہے اور لوگوں کی بڑی تعداد اپنے ہی گھروں میں قیدیوں جیسی زندگی گزارنے پر مجبور ہوچکی ہے، سوشل لائف تباہ ہو کر رہ گئی ہے، ہنستے مسکراتے چہروں سے خوشیاں کوسوں دور چلی گئی ہیں کرونایا اومی کرونا سے وفات پاجانے والے افراد کے اہلخانہ سے اب تو کوئی تعزیت کیلئے بھی نہیں جاتا چہ جائے کہ یہ جان لیوا جراثیم اس گھر کے در و دیوار پر نہ پھر رہا ہو اور وہ ان میں سرائیت کرجائے لامحالہ اس وباء سے پوری دنیا شدید متاثر ہوئی اور مسلسل ہورہی ہے اور شاید آنیوالے سالوں میں اسکی روک تھام ممکن نہ ہوسکے یا شاید کوئی اور جراثیمی تھیوری متعارف کروا کر مخلوق خدا کو مزید خوف کے اندھیروں میں دھکیل دیا جائے کیونکہ جن کی یہ سازش ہے وہ ابھی مستقبل قریب میں کہیں رکتے ہوئے دکھائی نہیں دیتے انکا مقصد انسان کو انسان سے خوفزدہ کرکے دور کرنا ہے، دنیا کی معیشت کو تباہ کرنا اور دنیا کو اقتصادی طور پر کمزور کرکے اپنے مخصوص مقاصد کو حاصل کرنا ہے جس میں اب تک وہ کامیابی سے اپنے اہداف حاصل کررہے ہیں لیکن غور طلب پہلو یہ ہے کہ سائنسی ٹیکنالوجی اس موذی مرض پر کنٹرول حاصل کرپائے گی، 70سے 80کی دھائی تک عالمی سطح پر رتپدق کا بڑا شور رہا کہ دنیا میں ٹی بی کے مریضوں کی تعداد بہت بڑھ گئی ہے اس میں آج کے کروناکی طرح میڈیا کو آگے لگایا گیا، دھڑا دھڑ ٹی بی کی امراض کے سپیشلسٹ ڈاکٹرز بھی پیدا ہونا شروع ہوگئے جب ملٹی نیشنل ادویات ساز اداروں نے ادویات کی فروخت کے ٹارگٹ حاصل کرلئے تو پھر ذیابیطس کا واویلہ مچایا گیا میڈیا ا س خودنما نیکی میں بھی پیش پیش تھااور شوگر کی ادویات انسولین وغیرہ سے دنیا کی تمام مار کیٹیں بھر گئیں، پھر جگر کی بیماری کو آگے لایا اور نیلا پیلا کالا یرقان آگے لایا گیا او ر اسکی ادویات کے کورسز سے لیکر ویکسین تک ہر گلی محلے میں پہنچا دی گئی اب کی بار بھی میڈیا سے اس بیماری کی امامت کروائی گئی اور لاکھوں لوگ جگر تھام کر رہ گئے اسی اثناء میں یہ نام نہاد زندگیوں کو تحفظ فراہم کرنے والے ملٹی نیشنل ادارے اربوں ڈالرز دنیا بھر سے اکٹھا کرچکے تھے اور غریب ممالک میں قانون بنوادیئے گئے کہ جس کے جگر میں چند فیصد بھی گرمی ہے نہ تو وہ سرکاری نوکری کرسکتا ہے اور نہ ہی بیرون ملک روزگار کیلئے قسمت آزمائی کرسکتا ہے حالانکہ ذکر کی گئی تمام بیماریوں پر کسی صورت بھی مکمل قابو نہیں پایاجاسکایہ بیماریاں جوں کی توں ہیں لوگ آج بھی ان بیماریوں کی وجہ سے لقمہ اجل بن رہے ہیں اور اب فرنگی کی چال نے کرونا اور اومی کرونا کا اژدھا پوری دنیا کو کھانے کیلئے منہ کھول کر کھڑا کردیا ہے کہ لوگ اس بیماری سے مریں یا نہ مریں لیکن خوف سے مرنا ضرور شروع ہو جائیں گے، آگے آگے دیکھئے ہوتا ہے کیا۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے