آئی جی اغواکیس آئی ایس پی آر کی طرف سے پبلک ہوچکی ہے۔
مگر رپورٹ نےمزیدشکوک وشبہات جنم دیے
ISPR
کےمطابق آئی جی کے اغوا کی کارروائی بے پناہ عوامی دباؤکے تحت کی گئی ؟
یہاں سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ
کیاعوامی دباؤ سرکاری ملازمین پر ہوتا ہے عام قائدہ قانون تو یہ ہے کہ سرکاری ملازمین عوامی دباؤ سے مبرّا ہوتے ہیں بلکہ ماضی کی ہماری یہ تاریخ رہی ہے کئی سربراہان مملکت جو محض آرمی کے ادارے کے ملازم ہونے کی وجہ سے کسی بھی قسم کے عوامی دباؤ کو خاطر میں نہیں لائے
اور عوامی صرف اور صرف عوامی نمائندوں پر ہی ہوتا ہے نہ کہ سرکاری ملازمین پر ۔
یہاں سوال یہ بھی پیدا ہوتا ہے کہ کیا عوامی دباؤ پر
آئی جی کواغواکیا جاتاہے؟
یہاں سوال یہ بھی پیدا ہوتا ہے کہ اگر
عوامی دباؤمحسوس کرنےوالےاتنےاہم
افسران ہیں تو ان کے نام اور رینک کیوں نہیں ظاہر کیے گئے ؟
اور سب سے اہم سوال جو ہر شخص پوچھنا چاہتا ہے وہ یہ ہے کہ کیا صرف برطرف ہی کیا جائے گا یا کچھ
اور سزا بھی ہوگی ؟ اور اگر ہوگی تو کیا سزا ہو گی ؟
کیا ایک کرنل اور بریگیڈئیر رینک کا افسر اپنے طور پر ایک آئی جی کو اغوا کرسکتا ہے؟؟؟ کیسے ممکن ہے کہ ان مجرمان نے اپنے آفیسرز کے حکم کے بغیر یہ کاروائی کی ہو اور اگر یہ واقعی سچ ہے تو ان کو سخت سزا ملنی چاھئے تھی محض عہدے سے ہٹادینا کافی نہیں
الغرض کئی ایسے اہم اور ضروری سوالات ہیں جو جواب طلب ہیں ۔

0 تبصرے