Ticker

3/recent/ticker-posts

H1

سہارے انسان کو کھوکھلا کر دیتے ہیں |شمائلہ ملک

ایران کا ایک بادشاہ سردیوں کے شام جب اپنے محل میں داخل ھور ھا تھا تو ایک بوڑھے دربان کو دیکھا جو صدر دروازے پر پرانے اور باریک وردی میں پہرہ دے رھا تھا۔
بادشاہ نے اس کے قریب اپنے سواری کو رکوایا اور اس ضعیف دربان سے پوچھنے لگا سردی نہیں لگ رہی ھے؟؟ّ"
دربان نے جواب دیا سردی تو بہت لگ رہی ھے حضور مگر کیا کرو گرم وردی ھے نہیں میرے پاس اسلیۓ برداشت کرنا پڑتا ھے۔
بادشاہ نے اسے کہا میں ابھی محل کے اندر جاکر اپنا ہی کوئی گرم کپڑا بھیجتا ھوں تمہارے لیے "

دربان بہت خوش ھوا اور تشکر کا اظہار کر کے اسے سلام کیا۔۔
لیکن بادشاہ جیسے ہی اپنے محل کے اندر داخل ھوا تو دربان کے ساتھ کیا ھوا وعدہ بھول گئۓ۔،
صبح دروازے اس بوڑھے دربان کی لاش ملی اور قریب مٹی پر اسکے یخ بستہ ا نگلیوں کی لکھی گئ تحریر بھی۔
 بادشاہ سلامت""
میں کئ سالوں سے اس نازک وردی میں دربانی کررھا تھا مگر کل رات آپ کے گرم لباس کے وعدے نے میری جان نکال دی۔؛؛،،😭😭😭

  ""سہارے انسان کو کھوکھلا کردیتے ہیں،، اور اسی طرح امیدیں انسان کو کمزور کردیتی ہیں۔

اپنی طاقت کے بل بوتے جینا شروع کیجۓ۔۔۔!!شمائلہ ملک ایم اے اردو چینجی



ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے