Ticker

3/recent/ticker-posts

H1

بلیڈنگ ہارٹ | Bleeding heartبلیڈنگ ہارٹ کیسا پھول ہے اس کی شکل دل کی سی کیوں ہے اس سے خون کیوں نکلتا ہے

بلیڈنگ ہارٹ
#Bleeding Heart


بڑا شور سنتے تھے پہلو میں دل کا
جو چیرا تو اک قطرۂ خوں نہ نکلا
حضرت حیدر علی آتش نے جب یہ شعر کہا تھا تو یقیناً انہیں بلیڈنگ ہارٹ نامی پودے اور پھول کے متعلق کوئی خبر نہ ہوگی کہ یہ دل کی شکل کا وہ گل ہے جس سے قطرۂ خون نکلتا صاف دیکھا جاسکتا ہے۔اس مجروح پھول کا ماخذ سائبیریا، چین، کوریا اور جاپان ہے۔ سنا ہے ہمنگ برڈز کو ان کا رس بے حد مرغوب ہے۔ عین ممکن ہے فِگار دل کا وجوہات کا سلسلہ ہمنگ برڈز سے جڑا ہوا ہو۔ بلیڈنگ ہارٹ پھول ان جنگلوں اور جگہوں پر پروان چڑھتے ہیں جہاں فضاؤں میں نمی کی فراوانی ہو یعنی اس دُکھیارے پھول سے جڑی ہر بات اس کے نام کے مصداق دل گیر سی ہے۔ اس پودے کی اوسط عمر دو برس ہوتی ہے۔ اس پھول کو ٹوٹے ہوئے دل کی علامت بھی سمجھا جاتا ہے اور دو دلوں کی شدت بھری محبت بھی۔ دنیا اسے آرائشی پھول قرار دیتی ہے مگر ذرا سوچیے ٹوٹے ہوئے دل کی بھلا کون نادان آرائش یا نمائش کرتا ہے۔ باقی قصے چھوڑئیے اور آپ بس آپ مصور اعلیٰ کی اختراع پر غور کیجیے اور میرے ساتھ مل کر کہیے۔۔۔
سبحان اللہ!!!!

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے