عالمى ايام پر ايک نظر"
از قلم: شبير احمد ڈار
(قسط دوم)
19اکتوبر2011ء سے ہر سال دنيا بھر ميں عالمى یوم بیت الخلا منایا جاتا۔ اس دن کو منانے کا مقصد بیت الخلا کی اہمیت اور اس کے صحت پر پڑنے والے اثرات کو اجاگر کرنا ہے ۔ 24 مارچ 1995ء سے ہر سال تپ دق کے مرض سے آگاہی اور اس سےبچاؤ کا شعور اجاگر کرنے کے لیے عالمی یوم تپ دق منایا جاتا ہے۔ 15 ستمبر 2008ء سے ہر سال بین الاقوامی سطح پر جمہوریت کے فروغ کے لیے عالمی یوم جمہوریت منایا جاتا ہے ۔ 20 دسمبر 2013ء سے ہر سال جنگلی حیات کی نسل و افزائش اور ان کے تحفظ کے لیے عالمی یوم جنگلی حیات منایا جاتا ہے ۔ 26 اپریل 2000ء سے ہر سال حقوق دانش کے تحفظ کا شعور اجاگر کرنے کے لیے عالمی یوم حقوق دانش منایا جاتا ہے ۔ 8 مارچ 1909ء سے خواتین کی اہمیت ، تحفظ کوآگاہ کرنا اور تشدد کی روک تھام کے لیے عالمی یوم خواتین منایا جاتا ہے ۔ ذیابیطس کے حوالے سے آگاہی دینے کے لیے ہر سال 14 نومبر کو عالمی یوم ذیابیطس منایا جاتا ہے ۔ 19نومبر کو ہر سال مردوں کی صحت کے حقوق کی طرف توجہ دلانے کے لیے عالمی یوم رجال منایا جاتا ہے ۔ 29اپریل 1982ء سے ہر سال لوگوں میں رقص کی دلچسپی پیدا کرنے اور اس کی اہمیت کو اجاگر کرنے کے لیے عالمی یوم رقص منایا جاتا ہے ۔ 13 فروری 2012ء سے ریڈیو کی اہمیت اور اس کے استعمال کا شعور اجاگر کرنے کےلیے عالمی یوم ریڈیو منایا جاتا ہے ۔ ہر سال 4 فروری کو سرطان کی بیماری سے آگاہ کرنے اور اس کے بچاؤ کے حوالے سے شعور اجاگر کرنے کے لیے عالمی یوم سرطان منایا جاتا ہے
20 فروری 2009ء سے ہر سال غربت کے خاتمے ، روزگار کے یکساں مواقع فراہم کرنے کے لیے عالمی یوم سماجی انصاف منایا جاتا ہے ۔ 3 مارچ 2001ء سے ہر سال سماعت کی نگہداشت ، شور کی سماعت پر پڑنے والے مضحر اثرات کے متعلق شعور اجاگر کرنے کے لیے عالمی یوم سماعت منایا جاتا ہے ۔ 28ستمبر 2007ء سےہر سال سگ گزیدگی کے مرض سے آگاہی اور بچاؤ کے لیے عالمی یوم سگ گزیدگی منایا جاتا ہے ۔ 27 ستمبر 1970ء سے ہر سال سیاحت کی اہمیت و افادیت کو اجاگر کرنے کے لیے عالمی یوم سیاحت منایا جاتا ہے ۔21 مارچ 1999ء سے ہر سال شاعری متعلق آگاہی دینے کے لیے عالمی یوم شاعری منایا جاتا ہے ۔ 20 اکتوبر 2010ء سے ہر سال اعداد و شمار کی اہمیت و افادیت کو اجاگر کرنے کے لیے یوم شماریات منایا جاتا ۔ 7 دسمبر 1994ء سے ہر سال دنیا میں ہوابازی کی اہمیت اور اس کے قانوں کے بارے میں شعور دینے کے لیے عالمی یوم شہری ہوابازی منایا جاتا ہے ۔ 7 اپریل 1950ء سے ہر سال صحت و امراض سے بچاؤ کے متعلق شعور دینے کے لیے عالمی یوم صحت منایا جاتا ہے ۔ ہر سال 15 اکتوبر کو عالمی یوم طلبہ منایا جاتا ہے ۔
21 نومبر 2002ء سے ہر سال معاشرے میں فلسفہ مباحث کی اہمیت کو اجاگر کرنے کے لیے عالمی یوم فلسفہ منایا جاتا ہے ۔ 25 اپریل 2001ء سے ہر سال ملیریا کے مرض سے آگاہی اور بچاؤ کا شعور دینے کے لیے عالمی یوم ملیرہا منایا جاتا ہے۔ 18 دسمبر 1997ء سے ہر سال مہاجرین کی حفاظت ، ان کے بنیادی حقوق کی فراہمی ، انسانی ہمدردی کا سلوک کرنے کا شعور دینے کے لیے عالمی یوم مہاجرین منایا جاتا ہے ۔ ہر سال 12 اگست کو نوجوانوں کے مسائل ، ان کی ترقی کے مواقعوں کو تلاش کرنے کے لیے عالمی یوم نوجوان منایا جاتا ہے
۔ 21 نومبر 1997ء سے ہر سال ٹیلی وژن کے استعمال اور اس کی اہمیت کا شعور اجاگر کرنے کے لیے عالمی یوم ٹیلی وژن منایا جاتا ہے ۔ 5 ستمبر 2013ء سے ہر سال کارخیر سے وابستہ تنظیموں کی حوصلہ افزائی اور فروغ کے لیے اقدامات کرنے کے لیے عالمی یوم کارخیر منایا جاتا ہے ۔ 23 اپریل 1995ء سے ہر سال کتب بینی کافروغ ،اشاعت کتب اور اس کے حقوق کے بارے میں شعور اجاگر کرنے کے لیے عالمی یوم کتاب منایا جاتا ہے ۔ 14 جون کو ہر سال عالمی یوم عطیہ خون منایا جاتا جس کا مقصد عطیہ خون کے متعلق شعور اجاگر کرنا ہے ۔17 اکتوبر کو ہر سال غربت کے خاتمے کا عالمی دن منایا جاتا ہے اس کا مقصد غربت کے مسائل کا حل اور اس کے لیے اقدامات کا شعور اجاگر کرنا ہے ۔
29 نومبر 1978ء کو ہر سال فلسطینی عوام کے ساتھ اتحاد و یکجہتی کے لیے یکجہتی کا عالمی دن منایا جاتا ۔ 9 اگست کو دنیا بھر میں قدم مقامی باشندوں کے حقوق کا تحفظ ، ان کے مسائل کے حل کے لیے قدیم مقامی باشندوں کا عالمی دن منایا جاتا ۔ 11 اکتوبر کو ہر سال لڑکیوں کو درپیش مسائل کا حل اور لڑکیوں کی افادیت کو اجاگر کرنے کے لیے لڑکیوں کا بین الاقوامی دن منایا جاتا ہے ۔ 3 دسمبر کو معذوروں کو درپیش مسائل کا حل اور ان کے حقوق کے تحفظ کے لیے معذروں کا عالمی دن منایا جاتا ہے ۔ یکم اکتوبر کو ہر سال سن رسیدہ لوگوں کے کئ مثبت کارناموں کو سراہنے اور معمر افراد متاثر کرنے والے مسائل کو اجاگر کرنے کے لیے معمر افراد کا عالمی دن منایا جاتا ہے ۔ سماج میں نرسوں کی عظیم خدمات کو سراہنے کے لیے ہرسال 12 مئ کو نرسوں کا عالمی دن منایا جاتا ۔ نسل پرستی اور نسلی امتیازات کو ختم کرنے کے لیے ہر سال 21 مارچ کو نسلی امتیازات کے خاتمے کا عالمی دن منایا جاتا ہے ۔ ہر سال 20 جون کو پناہ گزینوں کے مسائل سے آگاہی کے لیے پناہ گزینوں کا عالمی دن منایا جاتا ۔ پہاڑوں کی حالت بہتر بنانے اور ان کے کےقدرتی ماحول کو برقرار رکھنے کے لیے 11 دسمبر کو پہاڑوں کا عالمی دن منایا جاتا ہے ۔ محنت کش بچوں کے مسائل کو حکومت یادیگر ذمہ داران تک پہچانے کے لیے ہر سال 12 جون کو عالمی چائلڈ لیبر ڈے منایا جاتا ہے ۔
ہاتھ دھونے کی اہمیت اور اس کے صحت پر پڑنے والے اثرات کو اجاگر کرنے کے لیے ہر سال 15 اکتوبر کو ہاتھ دھونے کا عالمی دن منایا جاتا ہے ۔ 22 اپریل 1970ء سے ماحولیاتی تحفظ کا شعور اجاگر کرنے کے لیے ہر سال عالمی یوم ارض منایا جاتا ۔ یکم جون اور 20 نومبر کو ہر سال عالمی یوم اطفال منایا جاتا جس کا مقصد بچوں کی عزت افزائی اور ان کے حقوق کی پاسداری ہے ۔ ہر سال 24 اکتوبر کو دنیا بھر کے لوگوں کو اقوام متحدہ کے مقاصد اور ان کے کارناموں سے متعارف کروانے کے لیے عالمی یوم اقوام متحدہ منایا جاتا ۔ 10 دسمبر 1950ءسے ہر سال انسانی حقوق کا عالمی دن منایا جاتا جس کا مقصد انسانی حقوق سے متعلقہ مسائل کو اجاگر کرنا ہے ۔ ہر سال 8 مئ کو اور کچھ مغربی ممالک میں جولائی کی آخری اتوار کو عالمی یوم والدین منایا جاتا ہے جس کا مقصد والدین کو ان کے ذمہ داریوں سے روشناس کروانا اور اولاد کو ماں باپ کی جانب متوجہ کرنا ہے ۔ 12 اپریل کو عالمی یوم کوسمونوٹکس منایا جاتا یہ دن 12 اپریل 1961ء کو کی گی پہلی انسانی خلائی پرواز کے اعتراف میں منایا جاتا ہے یہ پرواز 27 برس کے یوری گیگارین نے کی تھی ۔

0 تبصرے