Ticker

3/recent/ticker-posts

H1

آزادی پاکستان اور ہم

عنوان
آزادی پاکستان اور ہم ؛؛ 
تحریر: سلمہ جہاں
ہم نے سات دہائیوں پر محیط آزادی کا سفر طے کر لیا ہم باحثیت قوم دنیا کے نقشے پر موجود ہیں دوسرے ملکوں میں ہمارے سفارت خانے کھلے ہیں پاکستانی صحافی وکلا ڈاکٹر انجیئنرز دیگر ممالک میں صلاحیتوں کےجوہردکھا کر
اپنی زندگی بنا نے میں مصروف عمل ہیں اور باقی جاندار ہستیاں جنہوں نے اپنی قوتوں صلاحیتوں اور اپنی تربیتی فطرتوں کو ملک عظیم کے لیے وقف کیا ہے ہوئی نا پوجا پاٹ کے قابل__؟
 ان میں سب سے عظیم لوگ ہمارے سیاستدان بیوروکریٹ اور شاہی افسر ہیں جنکا ملکی مسائل کے ساتھ صرف لفطی اور کاغذی واسطہ ہے تقریر و تحریر کے ذریعے عوامی وعدے کرکے تنظیم بندی تک کا سفر پھر خوبی قسمت سے پزیرائی مل جانا اور مردہ تجویزات پر دستخط کر دینا لوجی________ بس____ ملک کو چلانے کی ذمہ داری پوری ہوئی 

ہم کسی کو بھی ملک عظیم کی طرف میلی آنکھ سے دیکھنے کی اجازت نہیں دیں گے
ہر قومی دن ہر ان الفاظ کی گونچ زبانیں اور لہجے بدل بدل کر انہی الفاظ کی تکرار سچ کہوں تو ملکی حالات حاضرہ کو دیکھ کر آنکھ میں آنسو تک نہیں رہا دل ہے کہ سوز فرداں کو محسوس کر کے پھٹا جارہا ہے
  
کہ کھودی ہم نے میراث جو اسلاف سے پائی تھی 
ثریا نے زمیں پر ہم کو آسماں سے دے مارا

کیا ہمارے اسلاف کی قربانیوں کی ہم اسی طرح سے توقیر کریں گے ؟ یوم آزادی کے گلی کوچوں میدانوں اور تقاریب میں نعرے لگانےپر بس اکتفا کریں گے ؟جیسا ہر سال کرتے آۓ ہیں ؟ 
چاہیے تو یہ نہ ہر پاکستانی اپنی ذات کا محاسبہ کرے اپنے انفرادی ومجوعی کردار پر نظر دوڑاۓ اپنے گریبان میں جھانک کر دیکھے کہ محب الوطنی ہے بھی کہ نہیں؟ 
اپنے ذہن سے ذاتی مفاد کی پٹی ہٹا کر قومی بہتری کے لیے سوچے بیشک ایک عام درجے کا پاکستانی اپنے ہی مسائل میں اس قدر گرفتار ہے کہ خود سے ہٹ کر سوچنے کے قابل ہی نہیں رہا 
تو یہاں صورت حال کا بیڑا سنبھالنے کی ذمہ داری ریاست ہر اور بڑھ جاتی ہے  
ہم آزادی پاکستان کی صرف کاغذی آزادی منا کر غل غپاڑ کر کے پھر خاموش ہو جاتے ہیں اور اپنے معمول کے مطابق چلتے رہتے ہیں کیونکہ ہم نے سوچ کو روائتوں اور معمول کا پابند بنالیا ہے ہم نہ کچھ غیر معمولی کرنا چاہتے ہیں اور نہ بننا  
بلکل لکیر کے فقیر ہو کر رہ گئے ہیں
 اگرچہ کچھ افرادی قوت ابھی بھی ملک پاک میں موجود ہے
جو نئی راہوں کے کھوجی ومتوالے ہیں جنکو دیکھ کر ہمت و استقلال کا بھرم باقی ہے جن سے آزمائشیں اور صعوبتیں سر نگوں رہتی ہیں جو بے خوف وخطر اپنے مقصد کو لیے آگے بڑھتے جاتے ہیں جنکی ہر منزل راہ گرد ثابت ہوتی 
یہ ایسے ہی چند لوگ ہیں جنکی وجہ سے پاکستان آج بھی اتنی تیرہ دستیوں کے باوجود دنیا کے نقش پر موجود ہے 
اور ہر خاص و عام آزاد پاکستانی کہلا رہا ہے  
 
لکھنے کے لیے لفظ امڈ ریے ہیں ابھی اس نظم پر خاتمہ کر رہی ہوں

 

ہر کوئی یہاں تو لٹ رہا ہے 
ہر شخص یہاں لوٹ رہا ہے
الگ الگ بولی الگ قیمت 
کوئی خرید کوئی بک رہا ہے 
سیاست کا چمکا کاروبار خوب 
سیاست ہے باقی، سب چھٹ رہا ہے  
زبوں حالی پہ نہ آنکھ نم کوئی 
فکر فرداں میں نہ کوئی گھٹ رہا ہے 
فسوں توڑ کچھ ہوش کر ساقی 
دیس مرامیرے ہاتھوں لٹ رہا ہے  

سلمہ جہاں


ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے