مجھے خود بھی سائی نس (Sinus) کا مسئلہ تھا اور الرجی کی پرابلم تھی
بار بار چھینکیں آتی تھیں ناک سے پانی بےانتہا آتا تھا اور تقریباً 15سال تک یہی مسئلہ رہا جو کہ لڑکپن میں ہی شروع ہوگیا تھا۔ بہرحال والدہ کی تو وفات ہوگئی اور میں
اپنی کم علمی اور یورپ میں ہونےکی وجہ سے کچھ نہ کر پایا
اسکا افسوس ہمیشہ رہےگا کم از کم یہی افسوس انکے لئےنیک اعمال کرنے، علم بانٹنے اور استغفار کرنے اور کروانے پر آمادہ کرتا رہےگا
انکی وفات نےگہرا اثرچھوڑا جو اب تک باقی ہے اور انکی یاد ستاتی ہے
اتفاق سے ہی ایک مسلمان ڈاکٹر کی ویڈیو دیکھی جس میں اس نے بتایا کہ دماغی کمزوری کو دور کرنے کا واحد طریقہ لمبا سجدہ کرنا ہے یہ معلومات نئی تھیں۔ دلیل کے طور پر انہوں نے یہ کہا کہ ہمارا دل کشش ثقل (Gravity) کے خلاف خون کو دماغ تک پمپ اتنے ٹھیک طریقے سے نہیں کرتا
کہ جتنا جب ہم سجدے میں چلے جاتے ہیں تب کرتا ہے پھر کچھ انکی ویڈیوز دیکھیں تو معلوم ہوا کہ میری اپنی پرابلم رائنائٹس (Rhinits) والی الرجی کا بھی یہی حل ہے بہرحال واحد طریقہ تو یہی تھا کہ میں آزما کر دیکھ لیتا۔ آپ یقین جانیے میری 15سالہ پرانی پرابلم اور الرجی کا مسئلہ تو
ایک ماہ میں ہی لمبا سجدہ کرنے سے حل ہوگیا
نماز تو الحمدللہ پڑھتا تھا، لیکن نماز کےبعد سجدہ شکر لمبا کردیا اور دیگر کئی اذکار بالخصوص 100مرتبہ درود پڑھنےمیں ہی پانچ سے دس منٹ کا سجدہ ہوجاتا
اس سےکئی اور مسائل حل ہوئے
چہرہ خون کی سپلائی کی وجہ سےتازہ رہنے لگا
اور بڑی عمر کے اثرات تقریباً ختم ہوگئے ۔ بالوں کو خون ملنے کی وجہ سے بال گرنے کم ہوگئے ۔ بلغم کا مسئلہ تھا‘ وہ بالکل ختم ہوگیا۔کانوں کے مسائل اور آنکھوں کی کمزوری کے مسائل کم ہوگئے اور ساتھ ہی ساتھ آنکھوں کے نیچے گزشتہ ایک سال سے کالے رنگ کے حلقے نہیں دیکھے کبھی
یہ مذہب اسلام ہی تھا جس کے ایک سجدے کے عمل سے ہماری یہ دائمی امراض اور نہ جانے کن کن بیماریوں کا علاج ہو گیا ۔ ورنہ بڑے سے بڑے یورپ کے ڈاکٹرز کے پاس میری الرجی کا علاج نہیں ملا۔ الرجی کےخلاف موثر ترین طریقہ لمبا سجدہ کرنے کا یہ ہے کہ دونوں پلکوں کے درمیان
والی جگہ کو سجدہ گاہ پر رکھ کر سجدہ کیا جائے تو بہترین نتائج نکلتے ہیں ۔ آج کل
کرونا
کا بہت زور ہے ۔ یقین مانئے آپ لمبے سجدے کرنے شروع کر دیں نماز کے بعد تو آپ کے پھیپھڑے (Lungs) زیادہ مضبوط ہوسکتے ہیں، کیونکہ سجدے کی ایک ایسی پوزیشن ہے کہ جس میں انسان کے
پھیپھڑے (Lungs) زیادہ بہتر کام کرتے ہیں ۔ آزمودہ بات ہے ۔ آپ بھی آزما کر فائدہ اُٹھا سکتے ہیں۔ یہ کم از کم پھیپھڑوں (Lungs) کو طاقت ضرور دے گا ۔ اگر یہ باتیں پہلے پتہ ہوتیں تو شاید میں اپنی والدہ کو بھی بچا لیتا اور ان کی دماغی کمزوری کا مسئلہ حل کروا دیتا۔
پر میں ایسا نہیں کر سکا تو کم از کم آپ یہ سب باتیں جان لیجئے اور اپنے بڑھاپے کیلئے اور موجودہ بیماریوں اور وبائوں سے بچنے کیلئے ابھی سے تیاری شروع کردیجئے۔
برائے مہربانی شیئر بھی کریں
اور محسن پاکستان کیلئے دعا بھی کریں

0 تبصرے